ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جرمن وزیر خارجہ وسٹرولہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں مغربی ممالک کے شام پرممکنہ فوجی حملے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر فوجی حملے کے پورے علاقہ پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے لہذامغربی ممالک کو شام پر حملہ سے باز رہنا چاہیے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسپکٹروں کو واقعہ کا صحیح جائزہ لینے کا موقع اور اس کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے انسپکٹروں کی رپورٹ سے قبل کوئي بھی فوجی اقدام علاقہ کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت نے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کو رد کردیا ہے لہذا کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال دہشت گردوں کی جانب سے یقینی ہے اور دہشت گردوں کے عمل کو بہانہ بنا پر شام پر فوجی حملہ کے تباہ کن اور سنگین نتائج ہوں گے۔ ظریف نے کہا کہ علاقہ میں آگ کو شعلہ ور ہونے سے بچانے کا ابھی موقع ہے اور اس فرصت سے فائدہ اٹھنا چاہیے۔
.......
/169